ڈی جی خان کے لئے ڈی جی پینٹس میں سیلز آفیسرز کی بھرتی کے لئے انٹرویو 2دسمبر کوہوں گے

297

کراچی(بزنس رپورٹر) ڈی جی خان کے لئے ڈی جی پینٹس میں تین سیلز آفیسرز کی بھرتی کے لئے انٹرویو 2دسمبر کو ہوں گے تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان میں ڈی جی پینٹس کراچی نےتین سیلز آفیسرز کے لئے درخواستیں مانگی تھیں جن کی آخری تاریخ 26 نومبر تھی تمام درخواستیں ڈی جی پینٹس کی ویب سائیٹ سے آن لائن جمع ہوئی تھیں ۔

درخواستیں جمع کروانے والوں کے انٹر ویو ڈی جی پینٹس کے وئیر ہاوس مبارک ٹریڈرز ان فرنٹ آف آرٹس کونسل ڈی جی خان میں دو دسمبر بوقت 10 بجے دن ہوں گے تمام درخواست گزار اپنے اصل شناختی کارڈ اور تمام ڈاکومنٹس کے ساتھ آئیں گے ۔جس کی سپر وائزرنگ جنید خان مستوئی کریں گے اور انٹر ویولینے کے لئے ٹیم لاہور اور ملتان سے آئے گی۔