ڈی جی پینٹس خدمت خلق میں سب سے آگے ،پانچ ہزارغریب خاندانوں میں راشن تقسیم

ڈی جی پینٹس خدمت خلق میں سب سے آگے ،پانچ ہزارغریب خاندانوں میں راشن تقسیم

کراچی :

پاکستان کی نمبر 1پینٹ انڈسٹری ڈی جی پینٹس (پرائیویٹ لمیٹڈ)نے ان مشکل حالات میں بھی غریب خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑا ،بلکہ کرونا سے پیدا ہونے والے مسائل کے باوجود کراچی کے دیہی علاقوں میں تقریباََ پانچ ہزار غریب خاندانوں میں راشن کی تقسیم کی گئی،راشن کی تقسیم کراچی ساوتھ ،کراچی ایسٹ ،کراچی سنٹرل ،کراچی ویسٹ ،ملیر،اور کورنگی میں کی گئی جس میں خاص طور پر دیہی علاقوں کو فوکس کیاگیا

۔اس تقسیم میں ڈی جی پینٹس کمپنی کے سیلز مینجرز اورسیلز آفسیرز نے حصہ لیا اور باقاعدہ طورپر حکومتی احتیاطی تدبیر کو ملحوظ خاطر رکھ کر یہ نیک کام سر انجام دیا گیا اس حوالے سے کمپنی کے چیف ایڈوئزر نے میڈیا کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہم باقی تمام صوبوں میں بھی غریب اور مستحق خاندانوں میں راشن کی تقسیم جلدی شروع کردیں گے ،ہمارا ٹارگٹ پہلے کراچی ہے اور اسکے بعد ہم پنجاب اور بلوچستان میںنادار لوگوں میں راشن کی تقسیم کریں گے

۔ہماری کمپنی کی ٹیمیں پہلے سے تمام صوبوں میں موجود ہیں ہم نے صرف انہیں ٹاسک دینا ہے ۔ہم ہر لحاظ سے اپنی عوام کے ساتھ ہیں ۔اس کے علاوہ انہوں نے مزید بتایا کہ سب سے زیادہ ہماری کمپنی وال پینٹرز ،ہاوس پینٹرز ،کاریگر کو فوکس کر رہی ہے کیوں کہ یہ ایک ایسا طبقہ ہے جو نہ تو کسی سے کچھ مانگتا ہے اور نہ ہی کسی کے آگے ہاتھ پھیلاتا ہے یہ محنتی لوگ اس وقت شدید مشکل حالات میں ہیں ہم ہر صورت ان کی مدد کریں گے ۔ہمارے لیے لوگوں کی دعائیں کمپنی کی ترقی ،دلی سکون اور بخشش کا ذریعہ بنیں گی ۔