ڈالر کے نرخ میں اضافہ

ڈالر کے نرخ میں اضافہ

کراچی: 

 انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 166.95 کی سطح پر پہنچ گئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں 168.80 پر بند ہوا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت اتار چڑھاؤ کے بعد اختتام پر 13 پیسے اضافے سے 166.82 سے بڑھ کر 166.95 کی سطح پر پہنچ گئی جب  کہ اوپن مارکیٹ میں 20 پیسے کمی سے ڈالر 169 روپے سے کم ہو کر 168.80 پر بند ہوا-

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 180روپے اور قیمت فروخت 182روپے پر مستحکم رہی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت 202روپے سے بڑھ کر 204روپے ہوگئی۔

سعودی ریال کی قیمت خرید  41.70روپے سے بڑھ کر 41.80روپے اور قیمت فروخت  42.20روپے سے بڑھ کر 42.30روپے ہوگئی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید  44روپے اور قیمت فروخت  44.50روپے پر مستحکم رہی۔