فی تولہ سونا 1 لاکھ روپے سے زائد

فی تولہ سونا 1 لاکھ روپے سے زائد

ملک میں سونے کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی، سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ روپے سے بڑھ گئی۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ قیمت 1 لاکھ 400 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1 ہزار 726 ڈالر ہوچکی ہے۔

دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 179 پوائنٹس اضافے کے بعد 31 ہزار 222 پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن جاری ہے، ملک بھر میں صرافہ بازار بھی ہیں، طلب و رسد نہ ہونے کے باعث سونے کی قیمت میں کمی آنی چاہیے تھی۔

تاہم عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔